شادیوں سے متعلق جماعت کی ہدایات پرایک تاریخی نظر


 سادہ نکاح کے لیے جماعت کی کوششیں — تاریخ کی جھلکیاں


اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایمان اور اسلام جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم زندگی کے ہر معاملے میں قرآنِ کریم اور سنتِ نبویؐ کی تعلیمات کے پابند ہیں۔ نکاح تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے اور اسلام نے اسے نہایت سادہ بنایا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رواجوں اور فضول خرچی کی وجہ سے شادیاں مشکل اور بوجھل بنتی جا رہی ہیں۔

تقریباً دو سو برسوں سے ہمارے شہر کی جماعت سماجی اقدار کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ علماء، سماجی کارکنوں اور عوام کے تعاون سے جماعت نے معاشرتی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی اور جب بھی غلط رجحانات پیدا ہوئے تو ان کے سدباب کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جواب دہ بنایا گیا، جس سے معاشرے میں نظم و ضبط اور اتحاد قائم رہا.                                                                        ۔

اگر تاریخی اعتبار سے دیکھا جاے۶، ھمارے شھر کی جماعت کے کامیابی کی بنیاد دو اصولوں پر حے ایک اتحاد اور دوسرا نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا ہے۔ جب تک ہم ان اصولوں پر قائم رہیں گے، معاشرے میں امن و سکون برقرار رہے گا۔ گزشتہ چند مہینوں سے علماء اور جماعت شادیوں میں بڑھتی ہوئی فضول رسومات پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے تدارک کے لیے آسان نکاح مھم کے عنوان پر بیداری پروگراموں اور اصلاحی بیانات کر رھی ہے.                                                ۔

  مرچ2026  21 کو عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ میں جماعت نے شادیوں کو سادہ بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔ یہ ہدایات سوشل میڈیا پر بھی عام کی گئیں.                                     ۔

اگرچہ یہ ہدایات بہت سے لوگوں کو معلوم ہیں، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم ماضی کی کوششوں پر نظر ڈالیں۔ ذیل میں پیش کی جانے والی تاریخی دستاویزات اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ جماعت نے ہمیشہ شادیوں کو سادہ بنانے اور ہمارے شہر کے اخلاقی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔یہ ہدایات جماعت کی جانب سے 10.10.1958 کو جاری کی ۔گئ  تھیں



۔                                           

                     Issued on 14/09/1973


اسی طرح، 2022 سے جماعت نے نکاح سے قبل رہنمائی کے لیے نکاح کونسلنگ پروگراموں کا اہتمام کرنا شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام لازمی ہیں اور ازدواجی زندگی کو زیادہ خوشگوار اور پُرامن بنانے کا مقصد رکھتے ہیں۔ حضرت مولانا مفتی عبد الحمید صاحب ہر ہفتہ میلویشارم بڑی مسجد میں باقاعدہ کلاسیں منعقد کرتے ہیں، جبکہ دلہنوں کے لیے علیحدہ نشستیں مانا مونا حاجی جنید      صاحب کے گھر پر منعقد کی جاتی ہیں۔                                 ۔                                   شادی شدہ جوڑوں کی رہنمائی کے لیے حسنِ معاشرت کے پروگرام ہر مہی کے پہلے ہفتہ مسجدِ خضر میں منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ ازدواجی زندگی بہتر بن سکے.           ۔

Comments

Popular posts from this blog

MALACK MOHAMMED HASHIM SAHIB

JANAB SEPILLAI ABDUL WAHAB SAHIB

PAKTHINI MASJID